غداری کیس ، خصوصی عدالت نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو دلائل سے روکنے کی پرویز مشرف کے وکلا کی درخواست مسترد کردی ، آرمی ایکٹ میں سنگین غداری کے جرم کا تذکرہ نہیں ،غداری کا مقدمہ صرف خصوصی عدالت ہی سن سکتی ہے ،اکرم شیخ ،پرویز مشرف کی جگہ مجھے سزا سنادی جائے یہ میرے کیلئے قابل فخر ہوگا ، وکیل پرویز مشرف اعجاز احمد کی استدعا ،ایک طرف کہتے ہیں عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں ، دوسری طرف سزا سنانے کا کہہ رہے ہیں ، جسٹس فیصل عرب ، ملزم کو اٹھارہ فروری کیلئے پیشی کے احکامات دے چکے ،متفرق درخواستوں میں تاخیر نہیں کی جائیگی، اٹھارہ فروری کو فیصلہ دینگے ، ریمارکس
بدھ 12 فروری 2014 18:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو دلائل سے روکنے کی پرویز مشرف کے وکلا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو پہلے ہی اٹھارہ فروری کیلئے پیشی کے احکامات دے چکے ہیں ،متفرق درخواستوں میں مزید تاخیر نہیں کی جائے گی، اٹھارہ فروری کو فیصلہ دیں گے جبکہ سابق صدر کے وکیل رانا اعجاز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی جگہ انہیں سزا سنادی جائے یہ ان کیلئے قابل فخر ہوگا۔
خصوصی عدالت کاتین رکنی بنچ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکلا احمد رضا قصوری نے عدالت میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پراسیکیوٹر کی تقررری کو چیلنج کر رکھا ہے ، درخواست پر فیصلے تک اکرم شیخ کو دلائل سے روکا جائے تاہم عدالت نے احمد رضا قصوری کی یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے اکرم شیخ کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی اکرم شیخ نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سنگین غداری کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر چکی ہے ، آئینی عدالت کا حکم تسلیم کرنا دیگر عدالتوں پر لازم ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.