پیپلزپارٹی نے سینٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی حمایت کو آئین کے تابع کرنے سے مشرو ط کردیا،تحفظ پاکستان آرڈیننس کو آئین کے تابع کرنے تک کالا قانون سمجھیں گے ، سینیٹر رضا ربانی

بدھ 12 فروری 2014 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) مسلم لیگ (ن )کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری کیلئے تحفظ پاکستان آرڈیننس پر حمایت دینے کی درخواست کو پاکستان پیپلزپارٹی نے آرڈیننس پر حمایت کو آئین کے تابع کرنے سے مشروط کر دیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ظہرانہ پر مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے تحفظ پاکستان آرڈیننس کی قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری کے لئے حمایت کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ظہرانہ میں موجود قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سینیٹر میاں رضا ربانی نے اسحاق ڈار کی درخواست کو تحفظ پاکستان آرڈیننس آئین پاکستان کے تابع لانے سے مشروط کردیا ۔ این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس پر پیپلز پارٹی کا موقف تبدیل نہیں ہوا ، ہم اس آرڈیننس کو کالاقانون سمجھتے ہیں اور جب تک اس کو آئین کے دائرہ کار میں نہیں لایا جاتا ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :