سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی کے 1600 ملازمین کو سرپلس پول میں رکھنے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا
جمعرات 13 فروری 2014 20:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی کے 1600 ملازمین کو سرپلس پول میں رکھنے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔
(جاری ہے)
کے ای ایس سی لیبر یونین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ کے ای ایس سی نے ایک سرپلس پول بنایا ہے جس میں 1600 سے زیادہ ملازمیں کو ڈالا دیا گیا ہے لیبر یونین کے وکیل نعیم اقبال کا کہنا تھا کہ جب کے ای ایس سی نیپرا کے پاس بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست دی گئی تو اس میں کہا گیا تھا کہ کمپنی کو ساڑھے 7 ہزار کے قریب کے زائد الضرورت ملازمین کا بوجھ بھی برداوٴشت کرنا پڑرہا ہے اس لیے نرخوں میں اضافہ بہت ضروری ہے۔
نیپرا نے ا س دلیل پر نرخ بڑھانے کی اجازت دی تھی اس کے بعد کے ای ایس سی کئی ملازمین کو برطرف کرچکی ہے اور مزید کے لیے سرپلس پول بنادیا ہے جس پر جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عبدالرسول میمن پر مشتمل بنچ نے سرپلس پول کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت 19فروری تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.