بلوچ کا ضمنی انتخاب کارکردگی اور بلوچ عوام کے لیے اخترربانی مرحوم کی خدمات کے عوض جیتیں گے ، عبد السلام بٹ
جمعہ 14 فروری 2014 16:40
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء)آزادکشمیر کے وزیر سیاحت وشہری دفاع عبدالسلام بٹ نے کہاہے کہ بلوچ کا ضمنی انتخاب کارکردگی اور بلوچ عوام کے لیے اخترربانی مرحوم کی خدمات کے عوض جیتیں گے ،مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں سے گریز کریں ،عوام سچے اور کھرے کی تمیز کرنا جانتے ہیں اور کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے ۔
یہاں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نظریے اور عوامی خدمات کا نام ہے ۔بلوچ ہمیشہ سے پی پی پی کا گڑھ رہا ہے جہاں کی عوام نے اختر ربانی مرحوم جیسے جیالے کو کامیابی سے ہمکنار کراکر پی پی پی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا ثبوت دیا اور اس بار بھی ضمنی انتخاب میں بلوچ کی عوام اس روایت کو برقرار رکھیں گے۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہاکہ تاریخ شاہد ہے کہ پی پی پی مشکل حالات میں بھی سرخرو ہوتی رہی جس کی وجہ عوام میں اس کی جڑیں اور کارکردگی ہے ۔
موجودہ حکومت نے وہ کام کردکھائے ہیں جن کا پہلے تصور ہی کیا جاسکتا تھا۔بلوچ میں گیسٹ ہاوس کی تعمیر اختر ربانی مرحوم کا خواب تھا جو ان کی موجودگی میں تکمیل پذیر ہوا جس کا مقصد اس علاقے کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا اور سیاحت کا فروغ تھا۔انہوں نے کہاکہ انہیں وہ دن یاد ہیں جب مرحوم اخترربانی بلوچ میں سیاحتی ترقی کے لیے تجاویز دے رہے تھے اور ان کی خواہش پر خوبصورت مقامات پر گیسٹ ہاوسز کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ۔عبدالسلام بٹ نے کہاکہ فہیم اختر ربانی نوجوان قیادت اور بلوچ عوام کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں ،مخالفین جھوٹ اور پروپیگنڈہ کے ذریعے ہار تسلیم کرچکے ہیں جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکارہیں اور انتخاب کا التوا چاہتے ہیں جس کو بلوچ کے عوام ناکام بنادیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.