وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات‘ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،پاک فوج نے دفاع پاکستان کے لئے بیش بہا قربانیاں دے کر ایک نئی داستان رقم کی ہے،پاک فوج کو سیاسی پارٹیوں اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے‘ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف، سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی استعداد اور صلاحیتوں کے بارے میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے، فوجی آپریشن کی صورت میں کامیابی کے 40فیصد امکانات کا حوالہ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے‘وزیرداخلہ
جمعہ 14 فروری 2014 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے یہاں ملاقات کی اور ملک خصوصاً پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا-ملاقات کے دوران طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات کا عمل زیربحث آیا۔ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلی کو اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا- بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملٹری آپریشن کے ذریعے کامیابی کے امکانات کے متعلق سیاسی بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی استعداد اور صلاحیتوں کے بارے میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بنوں کے واقعہ کے پس منظر میں وزیرستان میں ٹارگٹڈ آپریشن اور سوات میں امن اور سکیورٹی کی بحالی کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ فوجی آپریشن کی صورت میں کامیابی کے 40فیصد امکانات کا حوالہ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے-انہوں نے کہا کہ حکومت مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے مذاکرات کے عمل کو صحیح سمت میں آگے بڑھا رہی ہے- انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دفاع پاکستان کے لئے بیش بہا قربانیاں دے کر ایک نئی داستان رقم کی ہے-انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے-وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج کے مورال اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اثر انداز ہونے والے بیانات سے ہر صورت گریز کیا جاناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو سیاسی پارٹیوں اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے- ملاقات میں پنجاب میں پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تیونس کی خاتون امن کار یو این ایوارڈ کی حق دار قرار
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.