لیبیامیں 100قیدی جیل توڑ کر فرار،19کودوبارہ گرفتارکرلیاگیا، قیدیوں نے ڈاکٹر کی خدمات طلب کیں ،جیل کا دروازہ کھولا گیا توبھاگنے میں کامیاب ہوگئے،حکام

اتوار 16 فروری 2014 20:42

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) لیبیامیں 100سے زائد قیدی جیل توڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جن میں سے 19کو گرفتارکرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز حکام نے بتایاکہ شمالی لیبیا کے شہر زلیتن کی جیل سے 100 قیدی فرار ہو گئے ، انہوں نے کہاکہ شہری انتظامیہ نے 220قیدیوں کی نگرانی کے لیے چار نگران مقرررکیے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں نے ڈاکٹر کی خدمات طلب کیں جب جیل کا دروازہ کھولا گیا تو قیدی محافظوں پہ ٹوٹ پڑے اور بھاگ نکلے،انہوں نے کہاکہ فرارہونے والے 19قیدیوں کو پکڑ لیا گیا ،پکڑے جانے والوں میں سے دوزخمی بھی ہوئے جب ان پر سیکورٹی گارڈزنے گولیاں چلائیں،حکام کے مطابق فرارہونے والے قیدیوں کوقائل کر رہے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں تو ان کے ساتھ اچھا برتاؤکیاجاسکتاہے ،یادرہے کہ 2011میں بغاوت کے بعد ملک کے طویل عرصے سے رہنما معمر قدافی کا تختہ الٹ دیا گیا تھا جس کے بعد لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے، اس وقت ملک کی صورت حال دشوار ہے، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بے تحاشا جنگجووں پر قابو پالے۔

متعلقہ عنوان :