بنگلہ دیش میں بس گہری کھائی میں جاگری،15بچے ہلاک،32زخمی،بس کوخراب موسم اورپھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا،گاڑی میں کل 75بچے سوار تھے،حکام

اتوار 16 فروری 2014 20:49

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) بنگلہ دیش میں پھسلن کے باعث بس گہر ی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پندرہ بچے ہلاک اور32زخمی ہوگئے،زخمی بچوں کو فوری طورپر اسپتال میں داخل کرادیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں بس حادثے کے نتیجے میں چھہ تا بارہ سال کے15 بچے ہلاک او32 زخمی ہوگئے،انہوں نے کہاکہ خراب موسم کے باعث بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی، بس میں کل 75 بچے سوار تھے، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حادثے پر گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دیدیا۔