ترک صدرنے انٹرنیٹ کی نگرانی کے متنازعہ قانون پر دستخط کردیئے،صحافیوں، انسانی حقوق تنظیموں اور یورپی یونین کی مذمت ، آزادی اظہار پر قدغن نہ لگائی جائے ،بیان

بدھ 19 فروری 2014 21:14

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) ترک صدر عبداللہ گْل نے انٹرنیٹ کی نگرانی کے متنازعہ قانون پر دستخط کر دئیے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس قانون کے تحت حکام کو توہین کرنے، نجی معاملات میں مداخلت اور امتیازی رویہ اختیار کرنے والی ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے لیے انہیں عدالتی اجازت نامے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی تاہم عدلیہ کو مطلع کرنا لازمی ہو گا۔ ترک پارلیمنٹ نے چند روز قبل اس قانون کی منظوری دی تھی ،ادھر ایک مشترکہ بیان میں صحافیوں، اور آزادی اظہار کے لیے سرگرم تنظیموں اور یورپی یونین نے اس قانون پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس آزادی اظہاررائے پر قدغن قراردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :