سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر

سعودی ولی عہد حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں گے،سفارتی ذرائع

ہفتہ 11 مئی 2024 13:39

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے موخر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 19 مئی کو پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دورہ اس وقت تک موخر ہو گیا ہے جب تک کہ فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کر لیتے۔

محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی ، اس دعوت کو سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔اعلی سفارتی ذرائع کا کہناتھا کہ ہو سکتا ہے سعودی ولی عہد حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں، دورے کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔