شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا

ہفتہ 11 مئی 2024 11:26

شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بیان دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن کینسر سے بچائو کی کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں اسپتال کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم سے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ٹھیک ہیں، شکریہ۔واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے مارچ میں بتایا تھا کہ اس سال کی ابتدا میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا وہ علاج کرا رہی ہیں۔