ہم نے کافی حد تک لچک دکھائی، اسرائیل نے ثالثوں کی تجاویز کو مسترد کیا، حماس

ہفتہ 11 مئی 2024 11:26

ہم نے کافی حد تک لچک دکھائی، اسرائیل نے ثالثوں کی تجاویز کو مسترد کیا، ..
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ اسرائیل نے ثالثی ممالک کی پیش کردہ تجاویز کو مسترد کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ سے جاری بیان میں حماس نے کہا کہ اسرائیل کی تجاویز میں ترامیم کے مطالبہ سے مذاکرات پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ حماس نے کہا کہ ہمارے مذاکراتی وفد نے کافی حد تک لچک دکھائی۔ ہماری تحریک نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ذمہ دارانہ اور مثبت رویہ اختیار کیا۔ حماس نے کہا کہ مذاکراتی حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے دیگر فلسطینی جماعتوں سے صلاح مشورہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :