لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں قتل ہونیوالے تین سگے بھائیوں، دو خواتین اور تین بچوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد گوجرانوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا،نما زجنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،ایک ہی گھر سے آٹھ جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ،خواتین دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں ،سات افراد کے سروں پر گہری ضربیں موت کا سبب بنیں،نذیر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں ‘ قتل کی ابتدائی پورسٹمارٹم رپورٹ،مقتولین کے چہروں اور ہاتھوں پر سفید رنگ کا سفوف بھی ملا ہے ،نذیر کی موت کا تعین فورنزک رپورٹ آنے کے بعد کیا جائیگا،حتمی رپورٹ دو سے تین روز میں جاری کی جائے گی۔ تفصیلی خبر
بدھ 19 فروری 2014 21:16
لاہور/گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں قتل ہونے والے تین سگے بھائیوں، دو خواتین اور تین بچوں کو گوجرانوالہ کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد چمن شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نما زجنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جب ایک ہی گھر سے آٹھ جنازے اٹھے تو علاقے میں کہرام برپا ہو گیا اور خواتین دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں ۔
قبل ازیں منگل کے روز قتل ہونے والے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد گوجرانوالہ کی آبادی کمبوہ کالونی لائی گئیں۔ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سات افراد کے سروں میں گہری ضربیں لگائی گئیں جو موت کا سبب بنیں جبکہ واقعے میں ہلاک ہونے والے کینسر کے مریض نذیر کے جسم پر اس طرح کے کوئی نشانات نہیں ملے ، سات افراد میں سے صرف ایک خاتون کی طرف سے مزاحمت کے شواہد بھی ملے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.