سینیٹر فرحت اللہ بابر ،افراسیاب خٹک اور زاہد خان نے وائس آف مسنگ بلوچ پرسنز کے لانگ مارچ کو ہراساں کرنے کیخلاف تحریک التواء جمع کرادی
بدھ 19 فروری 2014 21:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز افراسیاب خٹک اور زاہد خان نے وائس آف مسنگ بلوچ پرسنز کے لانگ مارچ کو ہراساں کرنے کے خلاف ایک تحریک التواء جمع کرائی ہے۔ اس تحریک التواء میں اس لانگ مارچ میں شریک ہونے والوں کو ہراساں کرنے اور ان کی زندگی کو درپیش خطرات کے بارے بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مارچ جب سے پنجاب میں داخل ہوا ہے اور اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے، اس وقت سے بلوچ قوم پرستوں کے اغوا اور ان کی لاشوں کے ملنے کے واقعات زیادہ ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سال یہ مارچ کوئٹہ سے کراچی کیلئے اکتوبر میں روانہ ہوا تھا تاکہ وہ اس مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرائی جا سکے۔ اس کے بعد کراچی سے یہ مارچ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا۔(جاری ہے)
مارچ کے تقریباً ایک درجن شرکاء نے شکایت کی ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں انہیں اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کیلئے ہراساں کر رہی ہیں۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ اس مارچ میں شرکت کرنے والوں سے ان کے اسلام آباد پہنچنے پر ملاقات کی جائے گی تاکہ اس مسئلے کو اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کو میڈیا کی جانب سے وہ توجہ نہیں ملی جس کی وہ حقدار تھی۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی غائب کئے جانے والوں کے کمیشن، اعلیٰ عدالتوں، وکلاء برادری اور سول سوسائٹی اس بات کا مطالبہ کر رہی ہیں کہ ایسا قانون بنایا جائے جس سے سکیورٹی ایجنسیاں مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انہیں ہراست میں رکھ سکیں لیکن اس کے ساتھ ان ایجنسیوں کا اس بات پر احتساب بھی کیا جائے کہ اگر وہ زبردستی زیرہراست رکھنے اور ماورائے عدالتی قتل اور دیگر قسم کی زیادتیوں کا ارتکاب نہ کر سکیں لیکن اب تک ایسا کوئی قانون نہیں بنایا گیا۔ چند برسوں قبل وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز نامی تنظیم کا قیام عمل میں آیا تھا جب اس کے سربراہ ماما قدیر بلوچ نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کو کوئٹہ میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا تاکہ اس مسئلے پر بات کی جا سکے اور میڈیا اور حکومت کو گمشدہ افراد کے مسئلے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.