فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس فراہمی میں کمی کے باعث رواں سال خریف سیزن میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی کمی کا خدشہ

جمعرات 20 فروری 2014 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس فراہمی میں کمی کے باعث رواں سال خریف سیزن میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی کمی کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

وزار ت صنعت و پیداوار کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی کم ہونے کی وجہ سے خریف سیزن کے دوران پانچ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی قلت کا سامنا ہے، تاہم یوریا کی بروقت درآمد سے کھاد کی کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جاسکتا ہے، خریف سیزن میں سات لاکھ ٹن یوریا کی درآمد سے قومی خزانے پرا ٹھائیس کروڑ ڈالر بوجھ پڑے گا۔

گذشتہ مالی سال سات لاکھ اکسٹھ ہزار ٹن کھاد درامد کی گئی تھی۔ ادھر نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ خریف سیزن میں تیس لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی طلب ہے تاہم مقامی سطح پر اس کی پیداوار صرف پچیس لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

متعلقہ عنوان :