لاہوراورراولپنڈی سمیت پنجاب کے20 اضلاع میں دہشتگردی کاخطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
جمعہ 21 فروری 2014 12:01
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے 20 اضلاع میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد حساس اداروں نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب بھر کے 20 اضلاع میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری طلب کر لی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 38 شر پسندوں کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے امیر عمر خالد خراسانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہر عمل کا در عمل ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.