وینزویلا،حکومت مخالف ریلی پر فائرنگ سے ملکہ حسن ہلاک ،پرتشدد مظاہرے افسوسناک، حکومت اپوزیشن کے مطالبات پورے، سیاسی کارکنوں کو رہا کرے،امریکا

جمعہ 21 فروری 2014 20:37

کراکس/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) وینزویلا میں حکومت مخالف ریلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ملک کی ملکہ حسن کارمونا ہلاک ہوگئیں ،امریکا نے ملکہ حسن کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر اپوزیشن کے مطالبات کو پورا کرے اورتمام سیاسی کارکنوں کو رہاکیاجائے،عرب ٹی وی کے مطابق 22 سالہ کارمونا کو گولی اس وقت لگی جب وہ فالنسیا شہر میں حکومت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی میں شریک تھی، اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ریلی پر فائرنگ کی گئی، ایک گولی کارمونا کے سر میں لگی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں اور دس گھنٹے کی موت وحیات کی کشمکش کے بعد انتقال کر گئیں،وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے ایک بیان میں ملکہ حسن کی موت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وینزویلا میں پرتشدد مظاہرے افسوسناک ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اپوزیشن رہ نماوٴں کے مطالبات فوری پورے کرے اور گرفتار کیے گئے تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرے۔

متعلقہ عنوان :