سابق یوکرائینی وزیراعظم بولیا ٹیما شنکو کو رہا کردیا گیا، حامیوں کا پرجوش استقبال

اتوار 23 فروری 2014 16:03

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) یوکرائن کی سابق وزیراعظم بولیا ٹیما شنکو کا جیل سے رہائی کے بعد کیف کے آزادی چوک میں ہزاروں حامیوں نے پرجوش استقبال کیا ہے، اس موقع پر کمر میں تکلیف کے باعث انہوں نے ویل چیئر پر بیٹھ کر مظاہرین سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوکرائن کے لوگ ہیرو اور بہترین لوگ ہیں ۔ اس موقع پر حاضرین نے ان کی تقریر کا جواب دیا ۔ سابق یوکرائنی وزیراعظم کو ان کے دور میں کئے گئے اقدامات کی پاداش میں 2011ء میں 7سال جیل کی سزا ہوا تھی تاہم گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ہونیوالی رائے شماری نے ان کی رہائی کا راستہ ہموار کردیا۔

متعلقہ عنوان :