سعودی عرب میں بے پردہ خواتین کے داخلے پر پابندی عائدکردی گئی،گارڈزبھی اسلامی قوانین کی پابندی کریں،تعلیمی اداروں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی،محکمہ تعلیم کا حکمنامہ

پیر 24 فروری 2014 21:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں بے پردہ خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں سکولوں کی پرنسپلز اور ہیڈمسٹریسز کے نام ایک سرکلر بھی محکمہ تعلیم نے جاری کر دیا جس میں تعلیمی اداروں کے محافظین کیلیے لازم قرار دیا ہے کہ وہ اسلامی قوانین کی پابندی کریں اور قواعد، سرکاری ہدایات، اور اخلاقی اصولوں کی پاسداری کریں،حکم نامے میں کہا گیا کہ کوئی بھی خاتون معلمہ یا طالبہ چھٹی کے وقت سے پہلے سکول سے باہر نہیں جاسکتی ، تاہم سکول پرنسپل کی تحریری اجازت سے ایسا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ڈارئیوروں کو شناختی کارڈز چیک کیے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود مرد حضرات کو طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔ الا یہ کہ خصوصی حالات میں اس کی اجازت دی گئی ہو، تاہم مخلوط ماحول کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سکولوں کی انتظامیہ اور سکیورٹی سے متعلقہ حکام کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص کی آمد پر چوکس رہنا ہو گا۔ تعلیمی اداروں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی تاکہ غیر متعلقہ افراد سکولوں میں داخل نہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :