تھائی وزیراعظم شیناوتراکرپشن الزامات میں جمعرات کو عدالت میں پیش ہوں گی،خاتون وزیراعظم کا بینکاک میں دفتربند ،دورایک علاقے میں ذمہ داریاں سرانجام دینے کا اعلان کردیا

پیر 24 فروری 2014 22:51

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شناوترانے بینکاک میں اپنا دفتربند کرکے دارلحکومت سے دورایک علاقے میں رہ کراپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت عظمی کے دفتر نے اعلان کیا کہ وزیراعظم شناوترا نے دارالحکومت چھوڑدیاہے اور اب وہ بینکاک سے 150کے فاصلے پر واقع ایک علاقے میں رہ کر سرکاری ذمہ داریاں اداکریں گی ، وزارت عظمی سے جاری بیان کے مطابق یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ کہاں رہیں گی ،ادھر ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم شناوترابدعنوانی کیس میں جمعرات کو عدالت میں پیش ہوں گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں گذشتہ سال نومبر میں احتجاجات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب حکومت نے عام معافی کا بل سینٹ میں پیش کیا تھا۔ حکومت مخالفین کا کہنا ہے کہ اس بل کا مقصد شیناوترا کے بھائی اور تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسین شیناوترا کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرنا ہے، اگرچہ سینٹ نے اس بل کو مسترد کردیا تاہم شیناوترا کی حکومت کی برطرفی کی غرض سے حکومت مخالفین کے احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :