اسلام و ملک دشمن قوتیں آرمی آپریشن کے ذریعے حالات کو ”نوریٹرن“پوائنٹ پر لے جانے کی کوشش کررہی ہیں ‘ سید منور حسن ،امید ہے حکومت کی طرف سے مذاکرات کو ترجیح د ی جائیگی ،حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریگی جو ملک وقوم کو انارکی کی دلدل میں دھکیل دے ،بعض جماعتیں جماعت اسلامی پر طالبان کی نمائندگی کرنے کے الزام لگا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے گھناؤنے ایجنڈے کو پورا کرسکیں ‘ امیر جماعت اسلامی
منگل 25 فروری 2014 20:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی اور مذاکرات کو مسئلے کا حل قرار دیا تھا ،جماعت اسلامی ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے آج نہیں ، 1971ء سے کسی بھی جگہ فوجی آپریشن کی مخالفت کرتی آرہی ہے لیکن اسلام و ملک دشمن قوتیں آرمی آپریشن کے ذریعے حالات کو ”نوریٹرن“پوائنٹ پر لے جانے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ جس طرح1971ء میں پاکستان کو دولخت کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں ایک بار پھر اپنے انہی مکروہ عزائم کو پورا کرسکیں ۔
بلوچستان میں پانچواں فوجی آپریشن ہے لیکن حالات سدھرنے کے بجائے مسلسل خرابی کی طرف جارہے ہیں ،امریکہ اور بھارت کی بھی یہی خواہش ہے کہ پاکستانی افواج کو ایسی دلدل میں دھکیل دیا جائے ، جہاں سے یہ نکلنے نہ پائے،ملک انتشار اور انارکی کا شکار ہوگا،جس کی آڑ میں امریکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو عالمی کنٹرول میں لینے کا کھیل کھیلے گا اور پھر یہی مذاکرات کی مخالفت کرنے والے جوہری اثاثوں کو بلا ضرورت قرار دیکر بین الاقوامی کنٹرول میں دینے کی باتیں کررہے ہونگے ،فوج اور حکومت کی پیٹھ ٹھونکنے والوں کا ماضی گواہ ہے کہ وہ کتنے محب وطن ہیں ،ملک پر جب بھی کوئی آفت پڑی یا ملکی سلامتی کے تحفظ کا مسئلہ پیش آیا جماعت اسلامی نے ہی فوج کے شانہ بشانہ قربانیاں پیش کیں،جس کی سزائیں ہم بنگلہ دیش میں آج بھی بھگت رہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.