رینجرز کی فائرنگ سے قتل نوجوان کیخلاف بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج،لواحقین کا احتجاج
ہفتہ 1 مارچ 2014 11:50
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقتول کے لواحقین نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مقتول کی بہن کی مدعیت میں رینجرز اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناگن چورنگی پر میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ذیشان نامی نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں مقتول ذیشان کی بیوہ شافیہ کی مدعیت میں مقتول کے خلاف ہی درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول ذیشان نے اپنی بیوی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران ذیشان رینجرز اہلکار رحیم اللہ کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔واقعے کا مقدمہ مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں درج ہونے کے خلاف مقتول ذیشان کے لواحقین نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔
(جاری ہے)
مقتول کی بہن اور والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے پیارے کی جان گئی ہے لیکن پولیس دبائو میں آ کر مقتول کو ہی مقدمے میں نامزد کر کے رینجرز اہلکار اور مقتول کی بیوہ کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا ایک مقدمہ درج ہو چکا ہے اس لئے مقتول کے لواحقین باقائدہ درخواست دیں تو معاملے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان کی ایف آئی آر بھی درج کر لی جائے گی۔لواحقین کا کہنا ہے جب تک ان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی وہ مقتول ذیشان کی تدفین نہیں کریں گے اور لاش کے ہمراہ احتجاج کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.