چین میں ریلوے اسٹیشن پر خنجر برداروں کا حملہ، 33 افراد ہلاک
اتوار 2 مارچ 2014 12:09
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) چین میں ایک ریلوے اسٹیشن پر خنجر برداروں کے حملوں سے 33 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
چینی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی علاقے کُن منگ میں کالے لباس میں ملبوس کئی چاقو بردار حملہ آوروں نے ریلوے اسٹیشن میں موجود افراد پر چاقوؤں سے وار کرنا شروع کردیئے جس کے نتیجے میں 28 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 113 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں مزید 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
متعلقہ حکام نے اس کارروائی کو ’منظم اور سوچی سمجھی دہشتگرد کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو موقعے پر ہی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ دیگر 5 کی تلاش جاری ہے۔چینی حکومت نے واقعے کی ذمہ داری علیحدگی پسندوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے شنجیانگ کے علیحدگی پسندوں کا ہاتھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کاکیپٹل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کااعلان
-
تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر مملکت
-
ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
-
پی ٹی آئی نے رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
-
بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوگی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
-
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل قوم کو براہ راست دکھایا جائے گا،وفاقی وزیر نجکاری
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
عمران خان کی ناراضی سے بچنے کیلئے بیان بازی سے اجتناب کیا، شیرافضل مروت
-
اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی میں اضافے کی ایڈوائزری جاری
-
حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان
-
’پراکسی کو پراکسی ہی کہا جائے گا‘ ایمل ولی خان کا نام لیے بغیر فیصل واوڈا کو جواب
-
وزارت خارجہ نے بشکیک تشدد پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، 4 ہزار طلبا واپس پہنچ گئے ہیں ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.