کراچی:لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور کریکر حملہ، 2 افراد ہلاک
اتوار 2 مارچ 2014 12:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) لیاری کے علاقے بغدادی میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم اور کریکر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ شہر میں آج پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں سیفی لین کے قریب دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد ایک گروپ کے کارندوں نے مخالفین پر کریکر پھینکا جس کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر شینواری ہوٹل کے قریب ایک نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش ملی ہے تاہم بغدادی اور ماڑی پور تھانے کے درمیان حدود کے تنازعے پر ایک گھنٹے بعد لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.