وزیراعظم سے شہباز شریف کی ملاقات، طالبان کی جنگ بندی سمیت اہم امور پر غور
اتوار 2 مارچ 2014 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس لاہور میں جاری ہے۔ اجلاس میں طالبان کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد پیدا شدہ صورتحال سمیت اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال جاری ہے۔
(جاری ہے)
مسلم لیگ نواز کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں جاری اعلٰی سطح کے اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزرا سمیت دیگر لیگی رہنما شریک ہیں اعلٰی سطح کے اس اجلاس میں جھنگ میں ضمنی انتخاب اور توانائی کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے قبل جاتی امراء رائیونڈ لاہور میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے اور کرپشن نے ملک کو جس دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے اس سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ مبذول کئے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت انشا اللہ موجودہ دور میں قوم کو لوڈ شیڈنگ اور دیگر بحرانوں سے نجات دلائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.