احرارالہند کاغذی تنظیم ہے کچہری حملوں کے پیچھے بھی طالبان کا ہاتھ ہے، الطاف حسین
منگل 4 مارچ 2014 13:05
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ احرار الہند نامی گروپ محض کاغذی تنظیم ہے اور کچہری حملوں کے پیچھے دراصل طالبان کا ہاتھ ہے۔لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے سیدو خیل میں ایف سی اہلکاروں پر حملے اور اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہری کے واقعات کی بھرپور تحقیقات کروا کر پتہ چلایا جائے کہ ان واقعات میں طالبان ہی تو ملوث نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احرار الہند نامی ایک غیر معروف گروپ نے اسلام آباد ایف ایٹ کچہری کے واقعہ کی ذمہ داری قبول تو کر لی ہے تاہم پاکستانی عوام کی اکثریت کا خیال یہ ہے کہ احرار الہند نامی یہ گروپ محض کاغذی تنظیم ہے اور ان حملوں کے پیچھے بھی طالبان کا ہاتھ ہے جو کاغذی گروپ پر ان حملوں کی ذمہ داری ڈال کر اپنا دامن بچانے کی کوشش کررہے ہیں، اس تنظیم کے دعوے پر یقین کرنا دانشمندی نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.