سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کا اجلاس وفاقی وزیر اور سیکریٹری وزارت کی عدم شرکت کی وجہ سے احتجاجاً ملتوی،شوکازنوٹس جاری کرنے کافیصلہ، آئندہ اجلاس میں تحریری طور پر اطمینان بخش جواب نہ دینے پر سخت کاروائی کی جائیگی،چیئر مین سینیٹر زاہد خان
منگل 4 مارچ 2014 22:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کا اجلاس وفاقی وزیر اور سیکریٹری وزارت کی عدم شرکت کی وجہ سے احتجاجاً ملتوی، چیئرمین کمیٹی نے قرار دیا کہ سیکریٹری وزارت پانی و بجلی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائیگا اگر سیکریٹری وزارت اگلے اجلاس میں تحریری طور پر اطمینان بخش جواب نہ دے سکے تو قواعد کے تحت سخت کاروائی کی جائے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں چیئر مین سینیٹر زاہد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین نثار خان ، گل محمد لاٹ ، سیف اللہ مگسی ، محسن خان لغاری ہری رام ، چیئر مین واپڈا سید راغب شاہ ، ایم ڈی این ٹی ڈی سی ، خواجہ نعیم اور دوسرے حکام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ قائمہ کمیٹی گزشتہ تین ماہ سے نیلم جہلم ٹرانسمیشن منصوبہ کی چھان بین کر رہی ہے ۔
نیلم جہلم ٹرانسمیشن منصوبہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پارٹی کو دیا گیا ۔ قائمہ کمیٹی نے اعتراض کیا اور وزارت قانون سے رائے بھی طلب کی ۔ نیلم جہلم ٹرانسمیشن منصوبہ کو واپڈا کے حوالے نہ کرنے کی منظوری این ٹی ڈی سی بورڈ نے بھی دی مگر وزارت پانی و بجلی نے غیر قانونی طور پر ٹرانسمیشن منصوبہ واپڈا کے حوالے کر دیا ۔ منصوبہ واپس این ٹی ڈی سی کو دے کر دوبارہ پیپرا رولز کے تحت مشتہر کر کے کامیاب بولی دہندہ پارٹی کو دیا جائے جس کی کمیٹی کے تمام ممبران نے متفقہ تائید کی ۔چیئر مین کمیٹی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ کمیٹی کا ایجنڈا وفاقی وزیر اور وفاقی سیکریٹری کے نہ آنے کی وجہ سے بڑھتا جار ہا ہے اور کوئی کام نہیں ہو رہا ۔کمیٹی کے ممبران ہر اجلاس میں موجود ہوتے ہیں اور وفاقی وزیر اور سیکریٹری مسلسل غیر حاضر ہیں ۔ حالانکہ وفاقی وزیر اور سیکریٹری کی شرکت کی یقین دھانی پر اجلاس کی تاریخ طے کی جاتی ہے لیکن افسوس ہے کہ وزیر اعظم کے اہم اجلاس کا بہانہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دن ہی بنایا جاتا ہے ۔سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ حکومتی وزارء اور وزارتوں کو ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے پارلیمنٹ سے تعاون کرنا چاہیے ۔سینیٹر نثار خان نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری وزارت پانی و بجلی کی کمیٹی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پارلیمنٹ کے وقار میں کمی کے برابر ہے اور یہ رویہ مثبت نہیں ۔ گل محمد لاٹ ، ہری رام اور سیف اللہ مگسی نے بھی سیکریٹری کے عدم تعاوٴن پر احتجاج کیا۔ کمیٹی کے جلاس میں واپڈا چیئر مین سید راغب شاہ اور چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر زاہد خان کے درمیان نیلم جہلم منصوبہ کے حوالے سے بحث بھی ہوئی ۔ چیئر مین واپڈانے کہا کہ واپڈا ایکٹ کے تحت ٹرانسمیشن لائن کا اختیار حاصل ہے ۔ منصوبہ پر 60فیصد کام مکمل ہو چکا۔ چین کے ساتھ معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی منصوبہ پیپرا رولز کے تحت ہے ۔ واپڈا قائمہ کمیٹی کو کاغذات فراہم کرنے پر راضی ہے بعض معاملات زبانی نہیں بتائے جا سکتے ۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.