پاکستان خطے میں کسی ملک کی بالا دستی قبول نہیں کریگا ،چار نکاتی واضح خارجہ پالیسی تشکیل دے رہے ہیں ،سرتاج عزیز،پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے بارے امریکی دباؤ پر پیچھے ہٹنے کا تاثر درست نہیں، منصوبہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،ایران پر امریکی پابندیوں کی نرمی کے بعد اس منصوبے کو آگے بڑھایا جائیگا،وزیراعظم نوازشریف جلد ایران کا دورہ کرینگے، مشیر خارجہ کا قومی اسمبلی میں بیان
منگل 4 مارچ 2014 22:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی بھی ملک کی بالا دستی قبول نہیں کرے گا ہم چار نکاتی واضح خارجہ پالیسی تشکیل دینے جا رہے ہیں جس کے بنیادی نکات میں د وسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت اور اپنے داخلی معاملات میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت برداشت نہ کرنے، اقتصادی ترقی، جغرافیائی محل وقوع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور داخلی حالات بہتر بنانا شامل ہیں، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں امریکی دباؤ پر پیچھے ہٹنے کا تاثر درست نہیں، پاک ایران گیس منصوبہ ابھی تک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ایران پر امریکی پابندیوں کی نرمی کے بعد اس منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا، ایرانی صدر کی دعوت پر وزیراعظم نوازشریف جلد ایران کا سرکاری دورہ کرینگے، منگل کو قومی اسمبلی میں خارجہ پالیسی پر ہونے والی بحث سمیٹتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ کی رہنمائی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے اس معزز ایوان کے اراکین نے اس بحث کے دوران پاکستان کو درپیش مسائل کی درست نشاندہی کی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.