5 لاکھ فلسطینی مہاجرین کی وطن واپسی مذاق ہے، لاکھوں فلسطینیوں کو واپس بلا کر اسرائیل کو تباہ نہیں کرنا چاہتے ،محمود عباس

بدھ 5 مارچ 2014 17:17

5 لاکھ فلسطینی مہاجرین کی وطن واپسی مذاق ہے، لاکھوں فلسطینیوں کو واپس ..

رام اللہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے 5لاکھ فلسطینی مہاجرین کی وطن واپسی کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں فلسطینیوں کو واپس بلا کر اسرائیل کو تباہ نہیں کرنا چاہتے ۔اسرائیلی اخبار کے مطابق صدر محمود عباس نے یہ بات اسرائیلی سیاسی جماعت میرٹس کی چیئرپرسن زھافا گلاوٴن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زھافا گاؤن نے کہا کہ محمود عباس فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ فلسطینیوں کی وطن واپسی کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینیوں کی وطن واپسی سے اسرائیل کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ محمود عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے اسرائیل کو ایک کوٹہ مقرر کرنا چاہئے جنہیں سالانہ بنیادوں پر واپس لا کر آباد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :