دو فلموں کے ساتھ دو ڈرامہ سیریلز میں بھی اداکاری کا معاہدہ کیا ہے ‘ مہرمہ علی
جمعرات 6 مارچ 2014 14:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) اداکارہ مہرمہ علی نے کہا ہے کہ نائلہ رضا سے مہرمہ علی تک میں نے مسلسل کامیابیوں کا سفر طے کیا ہے ، جب میں شوبز میں آئی تو بھرپور مقابلے بازی کا رحجان تھا ، لیکن میں نے اپنے سینئرز کے درمیان انتھک محنت کر کے اپنی شناخت بنائی ہے ۔
(جاری ہے)
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم اور ٹی وی میں بے شمار کام کیا اور اب کچھ عرصہ انگلینڈ میں قیام کرنے کے بعد دوبارہ شوبز میں واپس آئی ہوں تو مجھے قدر اچھا رسپانس ملا جو میرے لیے خوشگوار ہے ۔
مہرمہ علی نے کہا کہ دو فلموں کے ساتھ دو ڈرامہ سیریلز میں بھی اداکاری کرنے کا معاہدہ کیا ہے جن کی ریکارڈنگ اگلے ماہ شروع ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نام نائلہ رضا ایک روحانی بزرگ کے کہنے پر تبدیل کیا ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.