امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
اس فلم کے لیے انہیں 16 کلو وزن بڑھانا پڑا تھا،رتی اداکارہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 22:21
(جاری ہے)
پرینیتی نے بتایا کہ ڈائریکٹر امتیاز نے انہیں فلم میں کام کے لیے تقریبا 20 کلو گرام وزن بڑھانے کا کہا۔
پرینیتی کا کہنا تھا میں نے 2 سال کی محنت سے اپنا وزن اور اپنی شیپ کو پرفیکٹ بنایا تھا لیکن اس فلم میں کام کرنے کی اس قدر خواہش تھی کہ میں 2 سال کی محنت کو ایک منٹ میں بھول گئی اور تقریبا 16 کلو وزن بڑھانے میں کامیاب ہوگئی۔پرینیتی چوپڑا نے اس حوالے سے بتایا کہ وزن بڑھانے کے لیے وہ خوب کھاتی تھیں اور کھانے کے بعد سوجاتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزن بڑھانے کے لیے انہوں نے چاول اور زیادہ روٹیاں کھانا شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ روز روز پیزا کھانا اور مزے کرنا بھی آسان بات نہیں۔پرینیتی نے بتایا کہ انہیں 16 کلو وزن بڑھانے میں 6 ماہ لگے، اس سارے عمل کے دوران ان کی نیند متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ان کا موڈ بھی خراب رہنے لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ تک انہوں نے کوئی ورزش نہیں کی بلکہ وزن بڑھانے کے لیے کولڈ ڈرنکس اور ملک شیک بھی پیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سب کرنا تھا کیونکہ مجھے امر جوت کور جیسا نظر آنا تھا، میں اس کردار کے لیے 10 سال سے انتظار کررہی تھی۔پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ وزن بڑھانے پر ان کے ایک سینیئر ساتھی اداکار نے انہیں پاگل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا کرکے تم اپنا کیریئر ختم کر لو گی۔ پرینیتی کا کہنا تھا اس دوران ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی گئیں کہ وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پرینیتی کو برانڈز اور ایونٹس نہیں مل رہے۔ انہوں نے کہا کہ حتی کے لوگوں نے یہاں تک کہنا شروع کردیا کہ میں حاملہ ہوگئی ہوں لیکن میں یہ سب سن کر یہی کہتی تھی، تم لوگ کبھی نہیں سمجھو گے۔پرینیتی نے انکشاف کیا کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک ان کا وزن کم نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنا بھی ایک مشکل کام ہے لیکن لوگ ابھی بھی میرے اور میری لکس کے بارے میں عجیب عجیب باتیں کر رہے ہیں، لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر مجھے کوئی فلم ملے تو میں سب کو حیران کرکے دکھا دوں گی۔جن دنوں فلم امر سنگھ چمکیلا کی شوٹنگ جاری تھی، انہی دنوں پرینیتی کی راگھو چڈا سے شادی ہوئی۔ شادی کے وقت ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔ پرینیتی نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے اہم دن تھا۔ اس فلم کے لیے میں نے برانڈز، شادی، اپنی شکل و صورت، ریڈ کارپٹ پر واک سمیت بہت سی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کے لیے میں نے بہت کچھ کھو دیا لیکن میں نے جو کردار ادا کیا وہ مرتے دم تک نہیں بھول پاں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
محنت سے انسان ہرمنزل حاصل کرسکتا ہے، اداکارہ ریشم
-
والدین بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، یاسر حسین
-
اداکارذوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا
-
والدہ ہی میرے لیے بولڈ لباس خرید کر لاتی ہیں، اداکارہ سعیدہ امتیاز
-
دیپیکا پڈوکون کا بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ، ویڈیو وائرل
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.