رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی پیداوار میں بالترتیب 5 فیصد اور 7 فیصد کا اضافہ

جمعہ 7 مارچ 2014 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی پیداوار میں بالترتیب 5 فیصد اور 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011ء کے دوران کوکنگ آئل کی پیداوار 3 لاکھ 11 ہزار ٹن جبکہ مالی سال 2012ء میں 3 لاکھ 23 ہزار ٹن جبکہ مالی سال 2013ء کے دوران مقامی پیداوار 3 لاکھ 55 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح گھی کی پیداوار مالی سال 2011ء کے دوران 1.092 ملین سے بڑھ کر 2012ء کے دوران 1.103 ملین ٹن جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران ویجی ٹیبل گھی کی مقامی پیداوار 1.145 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے سالوں کے دوران مقامی طلب میں ہونے والے اضافہ اور افغانستان کوبرآمدات کے بڑھنے سے مقامی صنعتوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔