اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے 80 ہزار فلسطینی باشندوں کو پانی محروم کر دیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 15:32

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے 80 ہزار فلسطینی باشندوں کو پانی محروم ..

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے 80 ہزار فلسطینی باشندوں کو پانی سے محروم کر دیا ۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں مسلم اکثریتی کالونیوں کو صہیونی حکام نے گزشتہ منگل کو پانی کی فراہمی بند کر دی تھی جس کے بعد شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیکن پانی بحال نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ منگل کو سب سے پہلے بیت المقدس میں شعفاط مہاجر کیمپ کا پانی بند کیا گیا اس کے بعد راس خیمس کی کالونیوں راس شحادہ، السلام کالونی اور دیگر فلسطینی اکثریتی علاقوں کاپانی بھی روک دیا گیا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق یہ علاقے انتظامی طور پر اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام آتے ہیں جہاں پانی، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی صہیونی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن فلسطینی کالونیوں کو دیوار فاصل کے ذریعے الگ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق دیوار فاصل سے باہر بیشتر مکانات حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کئے گئے ہیں جس کے بعد حکومت نے اب مزید تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔درایں اثناء انسانی حقوق کی مقامی اور علاقائی تنظیموں کی جانب سے بیت المقدس کے ہزاروں باشندوں کو پانی فراہمی روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس طرح کے ظالمانہ حربوں کے استعمال سے فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس چھوڑنے پر مجبور کرنے کی گھناوٴنی سازش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :