ایشیا کپ جیت کر آتے تو زیادہ خوشی ہوتی ،ٹیم متحد ہے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھے نتائج دیں گے ، شاہد آفریدی ، بھارت کے خلاف ہدف مشکل تھا ، اللہ نے جب عزت دینا ہوتی ہے توملتی ہے ، وطن واپسی پر میڈیاسے گفتگو
اتوار 9 مارچ 2014 21:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ایشیا کپ جیت کر آتے تو زیادہ خوشی ہوتی تاہم ٹیم متحد ہے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھے نتائج دیں گے۔
(جاری ہے)
ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ فام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جو ٹیم اور ان کے لیے بہت ضروری ہے ،بنگلہ دیش سے ایشیا کپ جیت کر آتے تو زیادہ خوشی ہوتی،اس وقت ٹیم متحد ہے اور کوچ سمیت سب نے بھرپور ساتھ دیا جس کے باعث کھیلنے میں مزا آیا جبکہ بنگلا دیش کے عوام نے بھی بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے۔
بھارت
سے ہونے والے میچ کے حوالے سے اسٹار کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہدف مشکل تھا مگر اللہ نے جب عزت دینا ہوتی ہے توملتی ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے اس کیلئے اچھی پلاننگ کریں گے اور اچھے نتائج کی بھی امید ہے۔شاہد آفریدی کے ساتھ قومی ٹیم کے دیگر تین کھلاڑی انور علی،شرجیل خان اور ایشیا کپ کے فائنل میں اپنے کیئریئر کی پہلی سنچری بنانے والے فواد عالم بھی کراچی پہنچے واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا سے کھیلا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.