وزیر اعلیٰ مذاکراتی عمل کو شروع کرنے کیلئے ”ناراض بلوچ رہنماوٴں“ سے رابطے میں ہیں ، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
پیر 10 مارچ 2014 14:55
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبے کو درپیش مسائل کے حل کی خاطر مذاکراتی عمل کو شروع کرنے کیلئے ”ناراض بلوچ رہنماوٴں“ سے رابطے میں ہیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باغی بلوچ رہنماوٴں سے رابطہ کرنے اور مفاہمت کے لیے مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلئے وفاقی حکومت اور بلوچستان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو اختیار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کچھ رہنماوٴں سے رابطہ بھی کیا تھا اور انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی پیش رفت سے میڈیا کو مطلع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی حکمت عملی تھی کہ سخت تحفظات کے باوجود انہوں نے ملک میں جنگ کی سی صورتحال کے خاتمے کے لیے بات چیت کو ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ بلوچ گروپس دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نقصان نہیں صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کو ایک موقع دینا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.