گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

امید ہے کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقداما ت کریں گے ۔ گورنر سندھ

بدھ 1 مئی 2024 22:16

گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں صدر طاہر حسن، نائب صدر وارث رضا ، نادرہ مشتاق، سیکرٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری کا انتخاب ان پر اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آپ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :