قبائلی عوام پرامن اور محب وطن ہیں،ملکی دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،گورنرخیبرپختونخوا، قبائل نے ہمیشہ ملک وقوم کے استحکام و تحفظ کیلئے قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، وفد سے گفتگو
بدھ 12 مارچ 2014 20:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے کہاہے کہ قبائلی عوام پرامن اور محب وطن ہیں اورملکی دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائل نے ہمیشہ ملک وقوم کے استحکام و تحفظ کیلئے قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ۔ گورنر نے توقع ظاہر کی کہ قبائلی عوام ملک وقوم کے تحفظ اورعوام کے بہترمستقبل کیلئے آئندہ بھی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے۔
وہ بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں باجوڑ ایجنسی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ وفد کی جانب سے ملک حاجی بہادر شاہ نے گورنرکو عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات کامطالبہ کیاجبکہ ایجنسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گورنر کا شکریہ بھی ادا کیا ۔(جاری ہے)
وفد میں ملک حاجی قادر خان ، میاں مسعود جان ، ملک حاجی جمعہ سید ، ملک سلطان زیب اوردیگر زعماء شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری برائے گورنر محمدداؤد بھی موجود تھے۔
وفدسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے باجوڑ ایجنسی میں آٹھویں تحصیل ،سب ڈویژن کے قیام کیلئے متعلقہ حکام سے بات کرنے اورقبائلی عوام کی بہتری کیلئے مزید ترقیاتی منصوبے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ گورنرنے وفد میں شامل زعماء کی معروضات غور سے سنیں اور اُن کے حل کیلئے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔ گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.