پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری تک پاکستانی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ
جمعرات 13 مارچ 2014 14:06
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری تک پاکستانی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے ،نئے سلیکٹر ز سے رائے لے کر یہ فہرست تین ماہ کی تاخیر سے جاری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے چیف سلیکٹر راشد لطیف 7اپریل کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے اگلے دن اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ راشد لطیف کی مشاورت سے پی سی بی دیگر سلیکٹرز کا اعلان کریگا۔
ذرائع کے مطابق اظہر خان کی سربراہی میں سابقہ سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے فہرست پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردی تھی تاہم پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا خیال ہے کہ راشد لطیف اور ان کے ساتھی چوں کہ ورلڈ کپ کی پلاننگ کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
اس لئے ان کی مشاورت سے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو حتمی شکل دینی چاہیے۔ اس لئے فی الحال یہ فہرست تاخیر کا شکار ہوگئی اظہر خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 22 کرکٹرز کے نام پی سی بی کو بھجوادیے تھے۔
فواد عالم، صہیب مقصود، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی، شرجیل خان، خرم منظور، انور علی، سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے، سابق کپتان شعیب ملک اور اوپننگ بیٹسمین ناصرجمشید کا بی کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل نظر آرہا ہے، سی کیٹیگری سے عمران فرحت، فیصل اقبال، توفیق عمر اور اعزاز چیمہ کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.