انٹرنیشنل میڈیاکی”تھر قحط“کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ انتہا ئی تشویشناک ہے‘ سید وسیم اختر
جمعرات 13 مارچ 2014 16:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سیدوسیم اختر نے کہاہے کہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ”تھر میں11لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں،” انٹرنیشنل میڈیاکی”تھر قحط“کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ انتہا ئی تشویشناک ہے،سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث ڈیڑھ سو کے قریب معصوم بچوں کی ہلاکت ہوچکی ہے،بڑی تعداد میں دیہاتوں میں ابھی تک امدادی کام شروع ہی نہیں ہوسکا،دور دراز کے ہسپتالوں میں مریضوں کوزمین پر بستر لگا کر علاج کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب ڈاکٹرز اور ادویات کی شدید کمی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صرف 33ہزار گندم کی بوریاں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ 27ہزار بوریاں تاحال گوداموں میں پڑی ہیں۔(جاری ہے)
نیز حکومت کی اعلان کردہ60ہزار گندم کی بوریاں پہنچی ہی نہیں۔گندم تقسیم کرنے والے ٹھیکیدار پیسے وصول کررہے ہیں۔پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امداد اور گندم وڈیروں کی بیٹھکوں میں تقسیم کی جارہی ہے اور اس سے من پسند افراد ہی مستفید ہورہے ہیں یہ امر انتہائی قابل مذمت ہے۔
گندم کی تقسیم میں خرد برد کی جارہی ہے وفاقی حکومت امداداورگندم کی تقسیم کی خود نگرانی کرے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن نے قحط زدگان کے لئے 10لاکھ روپے کی مزید امداد بھجوانے کافیصلہ کیاہے۔ جس سے امدادی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔جماعت اسلامی کے رضاکار شب وروز متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔عوام دل کھول کر قحط زدگان کی امدادکریں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.