پاکستان میں ٹیکس وصولی دنیا میں سب سے کم ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
جمعرات 13 مارچ 2014 17:27
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کی وصولی دنیا میں سب سے کم ہے۔اسلام آباد میں انکم ٹیکس کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کا مشکل وقت گزر چکا ہے، توانائی اور معاشی بحران کے مکمل خاتمے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس وصولی کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے، ملک میں معیشت کا ٹیکسوں میں تناسب 9 فیصد ہے، نئے ٹیکس لگانے کے بجائے وصولیوں پر زور دے رہے ہیں، جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کریں گے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح 17.7 فیصد رہی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ رواں سال پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا لیکن موجودہ دور حکومت میں ترصیلات زر میں 11 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ برس ٹیکس وصولیوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.