پشاور، چمکنی میں جائیداد کے تنازعے پر سابق سینیٹرعبدالرحمن نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل کر دیا، سینیٹر عبدالرحمن کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ،مولانا اسحاق اور مولانا عبدالودود کی نمازہ جنازہ جامعہ امداد العلوم میں سخت سیکیورٹی میں ادا کر دی گئی
جمعرات 13 مارچ 2014 22:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) پشاورکے علاقہ چمکنی میں جائیداد کے تنازعے پر سابق سینیٹر اور مہمند ایجنسی کے معروف سیاسی و مذہبی شخصیت عبدالرحمن نے ساتھیوں سمیت مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔ مرنے والوں میں مسجد درویش و جامعہ امدادالعلوم کے مہتمم مولانا اسحاق بھی شامل ہیں۔پولیس نے سابق سینیٹر عبدالرحمن کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے چمکنی پولیس کے مطابق سابق سینٹر عبدالرحمن اپنے دیگر ساتھیوں اور پولیس گارڈز کے ہمراہ چمکنی میں اپنے رہائش گاہ پر موجود تھے کہ اس دوران انکے دو بھائی مولانا اسحاق اور مولانا عبدالودود مسلح ساتھیوں کے ساتھ آئے۔
فریقین میں جائیداد کے تنازعے پر تکرار ہوئی جو خونی معرکے پر ختم ہوئی۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق سابق سینیٹر عبد الرحمن اور انکے ساتھیوں کی فائرنگ سے مسجد درویش و جامعہ امداد العلوم کے مہتتم مولانا اسحاق اور عبدالودود جاں بحق ہوئے۔اے ایس پی چمکنی محمد فیصل کے مطابق سینیٹر مولانا عبد الرحمن اور مولانا اسحاق کے درمیان ایک عرصے سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیر ے میں لیکر لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کی۔مسجد مدرویش مہتتم مولانا اسحاق کی اہلیہ مسماہ آمنہ کی ایف آئی آر پر سابق سینٹر عبدالرحمن اوران کے بیٹے امداد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مولانا اسحاق اور مولانا عبدالودود کی نمازہ جنازہ جامعہ امداد العلوم میں سخت سکیورٹی میں ادا کر دی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.