ہالی وڈ کی فلم ”’نوح“ پر مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں پابندی
جمعہ 14 مارچ 2014 12:58
دوحہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) مشرق وسطیٰ کے تین ممالک متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین نے ہالی وڈ کی نئی فلم ’نوح‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔متحدہ عرب امارات کے قومی میڈیا سینٹر کے جما اللیم نے کہا ’اس فلم کچھ مناظر ایسے ہیں جو اسلام اور بایبل کے خلاف ہیں اور اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم پر پابندی عائد کردی جائے۔
فلم ’نوح‘ میں رسل کرو کو نوح کی کشتی تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔جما اللیم نے کہاکہ یہ بہت اہم ہے کہ مذاہب کا احترام کیا جائے اور یہ فلم نہ دکھائی جائے۔دوسری جانب مصر میں جامعہ الاظہر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس فلم پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ یہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے اور ممکنہ طور پر ’لوگوں کے جذبات مجروح کرے گی۔
(جاری ہے)
پیغمبر اسلام کی کشتی پر بچوں کی کئی فلمیں اور کارٹون فلمیں بنی ہیں لیکن کسی میں بھی پیغمبرِ اسلام کا چہرہ نہیں دکھایا گیا۔دیگر اسلامی ممالک کا بھی کہنا ہے کہ مشکل ہے کہ اس فلم کو سینسر بورڈ دکھانے کی اجازت دے۔پاکستان سینسر بورڈ کے محمد ظریف کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی لیکن میرے خیال میں یہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں نہیں دکھائی جائے گی۔
تیونس میں وزارت ثقافت کے ترجمان فیصل رخ نے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس کسی فلم ڈسٹریبیوٹر کی جانب سے اس فلم کو دکھانے کی درخواست نہیں آئی ہے لیکن ایسی فلمیں دکھائی نہیں جاتیں جن میں پیغمبر اسلام کا چہرہ دکھایا گیا ہو۔سعودی عرب اور غزہ میں سینما گھر نہیں ہیں لیکن مغربی کنارے میں ایک تھیٹر کے مینیجر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوح فلم آرڈر کی ہے۔اس تھیٹر کے مینیجر کا کہنا تھاجس فلم پر اس خطے کے کئی ممالک نے پابندی عائد کردی ہے اس کو دیکھنے کا مزہ آئے گا۔ اس فلم کی پروڈکشن بہت عمدہ ہے اور کہانی بھی اچھی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.