سندھ ہائی کورٹ نے ضلع تھر پارکر میں قحط سالی اور بچوں کی اموات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی
جمعہ 14 مارچ 2014 18:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ضلع تھر پارکر میں قحط سالی اور بچوں کی اموات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی دوران سماعت حکومت سندھ نے رپورٹ جمع کرادی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورئے ٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ بار کا خط از خود نوٹس میں تبدیل کرتے ہوئے حکومت سندھ سے جوابطلب کیاتھا۔
دوران سماعت حکومت سند ھ کا جواب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے جمع کروایا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔ وزیر اعلی سندھ نے 78 ہزار 5 سو گندم کی بوریاں تقسیم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ 60 ہزار گندم کی بوریاں تقسیم ہوچکی ہیں۔(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا کو 2 لاکھ روپے معاوضہ دیاجارہا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدید بیمار بچوں کو کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
یومیہ 8 سو جانوروں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر ریلیف ،کمشنر میر پورخاس، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر اور ایس ایس پی تھرپارکر کو انکے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔۔ تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی۔ حکومت سندھ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریگی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.