ایک فرد واحد کے سوا تمام پختون میرے بیٹے ہیں، بیگم نسیم ولی
ہفتہ 15 مارچ 2014 13:14
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء)عوامی نیشنل پارٹی ولی کی مرکزی رہنما بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستانی بیوروکریسی نے مل کر اسفندیار ولی خان کو ایسا استعمال کیا ۔جس سے پختونوں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ایک فرد واحد کے سوا تمام پختون میرے بیٹے ہیں۔ دعا ہے کہ امن مذاکرات کامیاب ہوں مگر بظاہر مذاکرات سے کوئی بڑی امید وابستہ نہیں کرنی چاہیے۔
اسفندیار ولی خان باچاخان اور ولی خان کی سیاست اور پختون قوم کی ننگ وناموس امریکا پر فروخت کرچکے ہیں۔وہ ولی باغ چارسدہ میں ملگری وکیلان مردان بار کے وکلا کی اے این پی ولی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔بیگم نسیم ولی خان نے کہاکہ اے این پی کے سابق دور حکومت میں اسفندیار ولی خان ٹولے نے باچاخان اور ولی خان کی سیاست کا جنازہ نکال کر پیسے اور کرپشن کی سیاست کو فوقیت دی جس سے باچا خان اور ولی خان کی سیاسی جدوجہد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔(جاری ہے)
انھوں نے اسفندیار ولی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ امریکا سے پختونوں کے سروں کا سودا کرکے بیرونی ممالک ملائیشیا، دبئی اور فرانس وغیرہ میں کھربوں کے اثاثے بنائے اور4,4 کروڑ روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں گھوم پھرکر پختون کی بے بسی کا تماشہ دیکھتے رہے ۔ولی خان پر 4 بار قاتلانہ حملے ہوئے مگر انھوں نے کبھی پختون روایات کو پامال نہ ہونے دیا اور اپنی قوم کے درمیان رہے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.