بابا لاڈلہ اور عزیر بلوچ گروپوں نے سیز فائر کا اعلان کر دیا
ہفتہ 15 مارچ 2014 17:01
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے بے شمار بے گناہوں کا خون بہانے والے لیاری کے گینگسٹرز بابا لاڈلہ اور عزیر بلوچ گروپوں میں صلح کرا دی۔ شہر قائد کی لاوارث بستی لیاری کو 12 مارچ کی صبح خونخوار گینگسٹرز نے خون میں نہلا دیا۔ جھٹ پٹ مارکٹ میں بابا لاڈلہ اور عزیر جان بلوچ کے گینگسٹرز کے درمیان جنگ میں 10 خواتین اور چار بچوں سمیت 17 بے گناہ افراد مارے گئے۔ لیاری پر ان گینگسٹرز کا راج ہے اور کئی سیاست دان بھی ان کے سرپرست ہیں جب گینگسٹرز کے دونوں گروپوں میں تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی میدان میں آ گئے۔ حیدر آباد میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف کے گھر گینگسٹرز کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی، عزیر جان بلوچ گروپ کی نمائندگی پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ نے کی جبکہ بابا لاڈلہ گروپ کے نمائندے مجید سربازی اور بابا امید علی تھے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی دم توڑ گئے
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ایرانی حکومت نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.