وزیر اعظم محمد نواز شریف کا وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور دیگر حکام کے ہمراہ لاہور کا فضائی دورہ،وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام نے راوی زون ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی
اتوار 16 مارچ 2014 14:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) وزیرا عظم محمد نواز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر حکام کے ہمراہ شہر کا فضائی دورہ کیا ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام نے وزیر اعظم کو راوی زون ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شہر کے دیگر حصوں کا بھی فضائی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ اور حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے جانیوالے منصوبوں کی تعمیر کو اعلان کردہ مدت کے اندر یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کے آغاز سے قبل اس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور اسے آنے والے سالوں کو مد نظر رکھ کر مرتب کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.