آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات ،صوبائی حکومت نے فیاض لغاری ،اقبال محمود کے نام دیدئیے ،وفاق کی طرف سے فاروق امین قریشی اور ذوالفقار چیمہ کے ناموں پر غور
اتوار 16 مارچ 2014 18:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ،سندھ حکومت نے وفاق کے مقرر کردہ افسر کی خدمات لینے سے انکار کر دیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد ندیم بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ حکومت نے صوبے کے نئے آئی جی کیلئے وفاق کو فیاض لغاری اور اقبال محمود کے نام دیئے ہیں جبکہ وفاق کی جانب سے اس عہدے کے لئے فاروق امین قریشی اور ذوالفقار چیمہ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس پر سندھ حکومت نے ان کی خدمات لینے سے انکار کردیا۔
سندھ حکومت کا خیال ہے کہ وفاق کے مجوزہ دونوں افسران کا تعلق پنجاب سے ہے، وفاق اور صوبے کے درمیان اختلافات کے بعد بیوروکریسی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایک ایسا شخص اس اہم ترین عہدے پر تعینات کیا جائے گا جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ 20فروری کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے اس کے بعد ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کو اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.