امن مذاکرات میں دونوں اطراف سے اہم پیش رفت ،طالبان کی شرائط پر رضا مندی، آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم مرحلہ شروع ہونے کا امکان

اتوار 16 مارچ 2014 21:11

امن مذاکرات میں دونوں اطراف سے اہم پیش رفت ،طالبان کی شرائط پر رضا مندی، ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) امن مذاکرات میں دونوں اطراف سے اہم پیش رفت ،شرائط پر رضا مندی، آیندہ 24 گھنٹوں میں اہم مرحلہ شروع ہونے کا امکان کا امکان ہے ۔ باخبر زرائع کے مطابق طالبان کمیٹی کے حالیہ دورہ وزیرستان کے دوران حکومت کی طرف سے طالبان کی سیاسی شوری کو 16 صفحات پر مشتمل 16 نقاط حوالے کئے گئے ۔جن کو سیاسی شوریٰ نے مرکزی شوریٰ کو بھجوائے تھے ۔

گزشتہ دن مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں 11 نقاط پر طالبان کے تمام گروپ متفق ہوچکے ہیں جبکہ پانچ نقاط پر اب بھی صلاح و مشورہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جن نقاط پر مشاورت جاری ہے ان میں طالبان کا غیر مسلح ہونا، آئین کے تحت مذاکرات شامل تھے۔ دوسری طرف حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی کی طرح حکومتی کمیٹی سرگرم ہے اور طالبان کی طرف سے بھجوائی گئی شرطوں پر بات چیت کا عمل بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان نے پاکستان کے 1966ء کے آئین میں کچھآرٹیکل پر سخت تحفظات کا اظہار کیا جن کی وجہ سے یہ مذاکرات کھٹائی میں پڑے تھے ۔تحفظات کرنے والے آرٹیکل میں سودی نظام، شراب خانوں کو قانونی لائسنس، چوری قتل اور دیگر جرائم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے تحفظات والیآرٹیکل کو اسلامی نظریاتی کونسل بھجوا دیئے ہیں اور ان کو ہدیت کی ہے کہ وہ جمہوری آئین میں ان نقاط کی نشاندہی کردیں کہ وہ اسلامی نقطہ نظر سے درست نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے نشاندہی کے بعد اس میں تبدیلی کی جائیگی۔

ذرائع نے بھی بتایا کہ گذشتہ دنوں اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی کی شرط بھی اس کی ایک کڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :