مقامی عسکریت پسندوں سے بات چیت کا عمل پاکستان کاخالصتا اندورنی معاملہ ہے ،برطانوی سفیرفلپ بارڈن،پاکستان داخلی سلامتی کیلئے کئے جانیوالے تمام اقدامات میں آزاد ہے، حکومت پاکستان کی کیساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے موجودہ حکومت کی ان کاوشوں کے نتیجے میں شدت پسندی سے بری طرح متاثر ہ پاکستان میں قیام امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی،طالبان کی جانب سے اعلان کردہ فائر بندی کوافغانستان میں ہونیوالے صدارتی انتخاب کے عمل سے کسی صورت جوڑا نہیں جاسکتا ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 19 مارچ 2014 20:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) برطانیہ کا پاکستان میں سفیر فلپ بارڈن نے کہاہے کہ مقامی عسکریت پسندوں سے بات چیت کا عمل پاکستان کاخالصتا اندورنی معاملہ ہے ۔ خودمختار ملک کی حیثیت سے پاکستان داخلی سلامتی کیلئے کئے جانے والے تمام اقدامات میں آزاد ہے،ہم حکومت پاکستان کاطالبان کیساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اوریہ خوش آئندبات ہے کہ پاکستان کی سیاستی اورعسکری قیادت کامستحکم افغانستان کیلئے متفق ہے۔
وہ اسلام آبادمیں افغانستان میں تعینات برطانوی سفیر سر رچرڈ سٹیج کے ہمراہ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان کی حکومت مذاکرات ہی کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے ضروری سمجھتی ہے تو اس عمل کو اختیار کرنے میں مذائقہ نہیں اور اگرمستقبل میں کسی مرحلے پر اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے طاقت استعمال کی جائے گی تو اس صورت میں بھی یہ فیصلہ حکومت پاکستان کا حق ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.