حیدرآباد کے ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث سمجھ کر دفن کی جانیوالی دو افراد کی لاشیں ایم کیوایم کے کارکنان سید محمد یاور عباس اور شمشاد حیدر کی ہیں، فاروق ستار ،ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن فی الفور بنایاجائے جو 3سے 5دن کے اندرتحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ جمع کرائے،سید محمد یاور عباس اور شمشاد حیدر کی گرفتاری کیخلاف اور بازیابی کیلئے ان کے اہل خانہ نے عدالت میں پٹیشن داخل کررکھی تھی جن کی سماعتیں بھی ہوئی ،گرفتار شدگان کو عدالتوں میں پیش کیاجائے تاکہ ان کے لاپتہ ہونے کا ابہام ختم ہو اور پھر ان کے ماورائے عدالت قتل کا امکان بھی مسترد ہو ،خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 19 مارچ 2014 22:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث سمجھ کر دفن کی جانے والی دو افراد کی لاشیں ایم کیوایم کے کارکنان کی ہیں جنہیں لاشوں کی تصویریں دیکھ کر ان کے اہل خانہ نے شناخت کیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے قبرستان میں لاوارث سمجھ کر دفن کئے جانے والے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 58کے ذمہ دار سید محمد یاور عباس رضوی کو 6نومبر 2013ء کو غوثیہ کالونی میں واقع ایک گھر سے وردی میں ملبوس رینجرز کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا جبکہ لاوارث سمجھ کر دفن کی جانے والی دوسری لاش بھی ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن شمشاد حیدر کی ہے جن کو 6جنوری 2014کو طارق روڈ پر واقع ان کی دوکان سے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.