اسرائیلی عدالت نے فلسطینی شہریوں کی گاوٴں کو مسمار کرنے کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی

جمعہ 21 مارچ 2014 16:56

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) اسرائیلی عدالت نے فلسطینی شہریوں کی جانب سے ایک گاوٴں کو مسمار کرنے کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی جس کے بعد صہیونی فوج کو ام الحیران گاوٴں کو مسمار کرنے کا آئینی اختیار مل گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ام الحیران قصبے کے فلسطینی شہریوں نے صہیونی مجسٹریٹ عدالت کا فیصلہ اسرائیل کی سنٹرل کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجسٹریٹ عدالت کا 1948ء کے دوران قبضے میں لئے گئے اسرائیلی علاقوں میں فلسطینیوں کے 33 قصبات کی مسماری کا فیصلہ غیر آئینی اور غیرقانونی ہے۔

لہٰذا عدالت دوسری عدالت کے فیصلے کیخلاف نیا فیصلہ جاری کرے تاہم جمعرات کو ہونیوالی عدالت نے ام الحیران قصبے کی مسماری روکنے کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔مقامی فلسطینی شہریوں اور مرکز عدالہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ سنٹرل کورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :